Thu. Mar 28th, 2024
477 Views

پی ٹی آئی ضلع جہلم ویلی کے سیکرٹری جنرل ذیشان حیدر اور ملازمین کے درمیان مذاکرات کامیاب معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوگیا,غلط فہمیاں دور,فرض شناس ملازمین کی دل آزاری پر زیشان حیدر نے معذرت کرلی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل ذیشان حیدر کی جانب سے گزشتہ دنوں وادی کھلانا میں ملازمین کے خلاف خطاب کے بعد آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی سمیت آزاد کشمیر کئی ملازمین کی تنظیموں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی اور اس پر مختلف جگہوں پر احتجاج ریکارڈ کروایا گیا تھا اور پی ٹی آئی کے ذیشان حیدر کے خلاف تھانہ چناری میں ملازمین تنظیموں کی درخواست پر کاروائی عمل میں لائی جا رہی تھی اور اس کے علاوہ ملازمین تنظیموں کی جانب سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا جس پر پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر اخلاق خان ,جنرل سیکرٹری ذیشان حیدر,ناصر مغل لیاقت اعوان احسان الحسن عباسی سمیت وفد ملازمین کے دفتر پہنچ گیا جہاں پر ضلعی صدر فاریسٹ گارڈ ایسوسی ایشن راجہ رضوان بشارت,ضلع صدر غیر جریدہ ملازمین سفیر عباسی,سیکریٹری جنرل فارسٹ کارڈ ایسویسی مشتاق خان خیل, شیخ جمیل اجمل مغل, حفیظ اعوان سمیت دیگر ملازمین موجود تھے اس موقع پر ذیشان حیدر نے کہا کہ میرا مقصد ملازمین کی دل آزاری کرنا نہیں تھا میں نے کھلانا واقعہ پر محکمہ صحت عامہ کی غفلت کی وجہ سے جو الفاظ جذبات میں کہیں اس سے اگر فرض شناس ملازمین کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں اس پر معذرت خواں ہوں اور کھلانا واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں جس پر ملازمین تنظیموں کے ضلعی صدر سفیر عباسی فارسٹ ایسوسی ایشن کے صدر راجہ رضوان ،بشارت، مشتاق خان و دیگر ملازمین نے کہا کہ ان کی جانب سے ہماری غلط فہمی دور کرنے اور معذرت کرنے پر ہم انہیں معاف کرتے ہیں اورکھلانا واقعہ کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

By ajazmir