195 Views

چناری (نامہ نگار) کھلانا میں آر ایچ سی کے ملازمین کی غفلت سے جاں بحق ہو نے والی خاتون کے شوہر محمد رفاق نے ڈی ایچ او جہلم ویلی نعمان منظور بٹ سے ملاقات کی اور آر ایچ سی کھلانا غفلت اور لاپروائی سے شہید ہو نے والی بیوی اور بچے کے انصاف کا مطالبہ کیا ڈی ایچ او نعمان منظور بٹ نے کہا کہ جب مجھے درخواست ملی تومیں نے اسی وقت کمیٹی تشکیل دے دی اور جلد اس کی رپورٹ موصول ہو جائے گئی اگر ہسپتال انتظامیہ کی غفلت ہو ئی تو ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کروں گا انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے اس موقع پر صدر پی ٹی آئی جہلم ویلی اخلاق خان سیکرٹری جنرل سید زیشان حیدر، لیاقت علی اعوان، ناصر مغل ، احسان الحسن عباسی بھی موجود تھے۔ پی ٹی آئی رہنماو¿ں نے کہا کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے اور غفلت کے مرتکب عملہ کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اگر اس معاملے میں کسی بھی قسم کی غفلت کی گئی تو ہم ہر طرح سے عوامی احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔۔۔

Avatar

By ajazmir