ہندوستانی میڈیا کا محکمہ اطلاعات کی آ فیشنل ویب سائیٹ کے حوالہ سے پروپیگنڈہ انتہائی اوچھی حرکت اور اسکی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ/اطلاعات آزادکشمیر راجہ اظہر اقبال

121 Views

مظفرآباد(پی آئی ڈی)05جولائی2020
ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ/اطلاعات آزادکشمیر راجہ اظہر اقبال نے کہا ہے کہ ہندوستانی میڈیا کا محکمہ اطلاعات کی آ فیشنل ویب سائیٹ کے حوالہ سے پروپیگنڈہ انتہائی اوچھی حرکت اور اسکی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔ کشمیری وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور بقاء کی علامت ہیں۔ آزادکشمیر کے لوگ دل جان سے پاکستان کے ساتھ ہیں اور اپنے آپ کو پاکستانی سمجھنے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔ ہندوستان کی کوئی بھی سازش کشمیری قوم کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ ہندوستانی میڈیا منفی پروپیگنڈے سے دنیا کی نظریں مقبوضہ کشمیر کے اندر زور پکڑتی آزادی کی تحریک سے ہٹانا چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز ہندوستانی میڈیا کے محکمہ اطلاعات کے ویب سائیٹ کے حوالہ سے کیے جانے والے پروپیگنڈے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے لوگ وطن عزیز پاکستان کو اپنی منزل سمجھتے ہیں۔ لائن آف کنٹرول پر آباد شہری افواج پاکستان کے شانہ نشانہ تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ہندوستانی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کا مردانہ وار مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر اسوقت آزادی کء تحریک پورے عروج پر ہے۔ 05 اگست کے ہندوستان کے اقدامات نے کشمیریوں میں جذبہ حریت کو اور ہوا دی ہے اور اب وہ جلد ہی ہندوستانی تسلط سے تجات حاصل کر لیں گے۔ ہندوستان مقبوضہ کشمیر کو اپنے ہاتھ سے نکلتے ہوئے دیکھ کر مکمل طور پر بوکھلا چکا ہے اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہاہے۔ ہندوستان کی کوئی بھی سازش اب نہ تو کشمیریوں کے جذبے کو سرد کر سکتی ہے اور نہ ہی دنیا کو گمراہ کر سکتی ہے۔
مظفرآباد(پی آئی ڈی)05جولائی2020
محکمہ اطلاعات کی ویب سائیٹ کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈہ دنیا کی نظری مسئلہ کشمیر سے ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔ محکمہ کی ویب سائیٹ www.pid.gok.pk جو کہ ہیک ہوئی تھی اور بعد ازاں محکمہ نے اسے عارضی طور پر ریکور ی کے لیے بند کر رکھا ہے کا حوالہ دیتے ہوئے ہندوستانی میڈیا نے پروپیگنڈہ شروع کر رکھا ہے۔ ویب سائیٹ چونکہ ہیک ہو چکی تھی اور ہیکر ز نے اس کے Content تبدیل کر دیے تھے جس کی وجہ سے محکمہ اطلاعات و آئی ٹی ٹیم نے فوری طور پر ویب سائیٹ بند کرتے ہوئے اس کی ریکوری کا کام شروع کر دیا ہے۔ ویب سائیٹ ہیک ہونے کے حوالہ سے قبل ازیں محکمہ نے پریس ریلیز بھی جاری کر رکھی ہے۔ کشمیر کا الحاق پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں ایسے وقت میں جب تحریک آزاد ی کشمیر فیصلہ کن مرحلہ پر ہے ہندوستان بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر کشمیر کو وطن عزیز پاکستان کے خلاف کرنے اور دنیا کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ پاکستان کشمیر یوں کی منزل ہے اور ہندوستان کی کوئی سازش کشمیریوں کو اپنی منزل سے دور نہیں کر سکتی۔