آر ایچ سی کھلانہ میں انجیکشن لگنے کے بعد زندگی کی بازی ہارنے والی خاتون کے ورثاء سے اظہار ہمدردی کے لیے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ اشفاق ظفروادی کھلانہ پہنچ گئے

254 Views

سیز فائر لائن سے ملحقہ یونین کونسل وادی کھلانہ کے آر ایچ سی عملہ کی مجرمانہ غفلت،لاپرواہی سے خاتون اور انکے پیٹ میں پلنے والے بچے کی موت پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدرصاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ حقائق کھلانہ آر ایچ سی پہنچ گئےاس موقع پر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر کا کہنا تھا شفاف غیرجانبدارانہ تحقیقات انکوائری کرکے قصور واروں کا تعین کیا جائے جب تک شفاف غیرجانبدارانہ انکوائری کی رپورٹ نہیں آجاتی کسی کو قصور وار نہیں ٹھہرایا جا سکتا ملازمین کی فرائض سے غفلت ،لاپرواہی پر اصلاحات کے لیے تنقید کی جا سکتی مگر تنقید کی روشنی میں انسانیت کی تذلیل مناسب نہیں سرکاری ملازمین فرض شناسی دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دیں سرکاری ملازم بھی ہم میں سے اسی ریاست کے شہری ہیں خاتون کے ورثا کو انصاف شفاف انکوائری کی صورت میں ملنا چاہیے کسی بھی فریق کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونی چاہیے بعد ازاں صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ جاں بحق ہونے والی خاتون کے گھر بھی گئےخاتون کی موت پر دعا مغفرت کی ورثا، سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور انصاف کی فراہمی کے حوالہ سے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا موت کا ایک دن مقرر ہے اگر دوران علاج کسی سے کوئی غفلت لاپرواہی برتی گئی تحقیقات کی روشنی میں قصور وار کون ہے ؟ امید ہے انصاف پر مبنی تحقیق کے بعد قصور واروں کا تعین کرنے کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔۔۔۔