چیئرمین معائینہ و عملدرآمد کمشن آزاد کشمیر زاہد امین کاشف،ڈائریکٹر جنرل سیاحت ارشاد گردیزی سمیت دیگر آفیسران کے ہمراہ اچانک آزاد کشمیر کی سب بڑی آبشار چھم پہنچ گئے سیاحوں کی سہولت کے لیے جاری ترقیاتی کام کا معائینہ کام کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے چھم آبشار پر سیاحوں کے لیے مزید سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کروا دی

210 Views

چناری(نامہ نگار)چیئرمین معائینہ و عملدرآمد کمشن آزاد کشمیر زاہد امین کاشف،ڈائریکٹر جنرل سیاحت ارشاد گردیزی سمیت دیگر آفیسران کے ہمراہ اچانک آزاد کشمیر کی سب بڑی آبشار چھم پہنچ گئے سیاحوں کی سہولت کے لیے جاری ترقیاتی کام کا معائینہ کام کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے چھم آبشار پر سیاحوں کے لیے مزید سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کروا دی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز چیئر مین معائینہ و عملدرآمد کمشن آزاد کشمیر زاہد امین کاشف ،ڈائریکٹر جنرل سیاحت ارشاد گردیزی نے ایکسین پی ڈبلیو ڈی بلڈنگ محمدعمران،ایکسین پی ڈبلیو ڈی ہائی وے ماجد اعوان ،سی ڈی او سٹریکچرانجینئر محمد ماجد،ایس ڈی او ہائی وے خواجہ خورشید کے ہمراہ ضلع جہلم ویلی کے نواحی علاقے چھم آبشار پر اچانک پہنچ گئے حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے سیاحوں کی سہولت کے لیے دیے گئے ترقیاتی منصوبہ پر جاری کام کے معیار کو چیک کرتے ہوئے تعمیراتی کام کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ٹھکیدار کو مبارکباد دی اس موقعہ پر چئیر مین معائنہ و عملدرآمد کمشن آزاد کشمیر زاہد امین کاشف نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں آزاد کشمیر بھر کے سیاحتی مقامات پرسیاحوں کی سہولت کے لیے ترقیاتی منصوبے شروع کروائے تانکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے سیاح اور مقامی لوگ سہولیات سے مستفید ہو پائیں انھوں نے کہا کہ رواں سال بھی آزاد کشمیر بھر کے سیاحتی مقامات پر حکومت آزاد کشمیر مزید منصوبہ جات شروع کرے گی تانکہ آزاد کشمیر بھر میں سیاحت کو فروغ مل پائے۔۔