ایس پی جہلم ویلی ریاض مغل کی ہدایت پرتھانہ پولیس چناری اور سی آئی اے سٹاف ہٹیاں بالا کی سب انسپکٹرضیاءالسلام عباسی کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف لائن آف کنٹرول چکوٹھی میں مشترکہ کارروائی ادھ کلو چرس برآمد بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

532 Views

چناری(خصوصی رپورٹر)ایس پی جہلم ویلی ریاض مغل کی ہدایت پرتھانہ پولیس چناری اور سی آئی اے سٹاف ہٹیاں بالا کی سب انسپکٹرضیاءالسلام عباسی کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف لائن آف کنٹرول چکوٹھی میں مشترکہ کارروائی ادھ کلو چرس برآمد بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار۔



تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تھانہ پولیس چناری اور سی آئی اے سٹاف ہٹیاں بالا نے سب انسپکٹر ضیاءالسلام عباسی کی قیادت میں لائن آف کنٹرول سے ملحقہ قصبہ چکوٹھی میں منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش کامران عرف کامی ولد محمد بشیر مغل ساکنہ چکوٹھی کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے ادھ کلو گرام چرس برآمد کرتے ہوئے اس کے خلاف زیر دفعہ نائن بی کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے سب انسپکٹر ضیاءالسلام عباسی کی جانب سے ایک اور منشیات فروش کی گرفتاری کے بعد ضلع بھر میں منشیات فروشوں میں کھلبلی مچ گئی اور وہ روپوش ہو گئے ہیں عوامی حلقوں نے ایک اور کامیاب کارروائی پر سب انسپکٹر ضیاءالسلام عباسی سمیت کارروائی میں شامل تمام پولیس اہلکاران کو مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ جہلم ویلی پولیس نوجوان نسل کے قاتلوں کے خلاف اسی طرح اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے ضلع سے ان کا قلع قمع کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔۔۔۔۔۔