آزادکشمیر میں کرونا وائرس کا بڑا حملہ عوام کی تشویش میں مزید اضافہ ہو گیا

426 Views

مظفرآباد (پی آئی ڈی)04 جولائی 2020
آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید74افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ326نئے افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے اور ایک کرونا کے مریض کی موت ہوئی۔ نئے سامنے آنے والے74کیسز میں سے 9کا تعلق مظفرآباد،28کا میرپور،13کا بھمبر،18کا کوٹلی ،05کانیلم اور 01کا راولاکوٹ سے ہے جبکہ بھمبر میں ایک شخص کرونا کی وجہ سے فوت ہوا۔آزادکشمیر میں اب تک17260 افرادکے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے17208کے رزلٹ آچکے ہیں اور1288افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے688افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ565 مریض زیر علاج ہیں اور 35 مریضوں کی موت ہوئی ہے.جن میں سے 13کا تعلق مظفرآباد،04کا راولاکوٹ،04کا باغ، 2کاتعلق سدھنوتی ،5کاتعلق میرپور اور05کابھمبر اور2 کا کوٹلی سے ہے۔محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والے688 افرادمیں سے مظفرآبادسے289، جہلم ویلی سے12، نیلم سے 7، راولاکوٹ سے53، باغ سے65، حویلی سے 07،سدھنوتی سے46،میرپور سے 82، بھمبر سے85جبکہ کوٹلی سے42 مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔کرونا کے565 مریضوں میں سے443 مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ122مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآبادمیں 10،آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہاوس مظفرآباد15،ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم ویلی میں 3،ڈی ایچ کیو نیلم میں 3،سی ایم ایچ راولاکوٹ میں 2، ڈی ایچ کیو باغ میں 05،ڈی ایچ کیو حویلی میں 03،ڈی ایچ کیو سدھنوتی میں 10،ڈی ایچ کیو میرپور میں 45، نیو سٹی ہسپتال میرپور05، ڈی ایچ کیو بھمبر میں 08، ڈی ایچ کیو کوٹلی میں 03،ڈی ایچ کیو نیلم میں 03 اور ٹی ایچ کیو ڈڈیال میں 10 مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق15251افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور52افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔نئے افراد کے کرونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے لیے گے ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 58قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے آزادکشمیرمیں قائم تمام آئسولیشن سنٹرز میں انفکیشن، پری وینشن اینڈ کنٹرول (IPC)ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تمام انٹری پوائنٹس پر ضلعی ریپڈریسپانس ٹیمیں اور صحت کا عملہ کرونا سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے لوگوں کی مکمل سکریننگ کر رہا ہے۔آزادکشمیر کے اضلاع سدھنوتی، بھمبر، کوٹلی، میرپور، نیلم، باغ، اور مظفرآباد کی ریپڈ ریسپانس ٹیمیں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد سے رابطہ کر کے انہیں قرنطینہ سنٹرز اور ہوم قرنطینہ کر رہی ہیں۔ آزادکشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس پر پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں کام کررہی ہیں جبکہ قرانطینہ مراکز کی دیکھ بحال انتظامیہ کررہی ہے اور صحت کی ٹیمیں بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔
٭٭٭٭٭