Thu. Mar 28th, 2024
576 Views

چناری (نامہ نگار)پی ٹی آئی کشمیر ضلع جہلم ویلی کے سیکرٹری جنرل زیشان حیدر کی جانب سے ملازمین کے خلاف خطاب کرنے پر ضلع جہلم ویلی کے ملازمین سراپا احتجاج ،ملازمین تنظیموں نے ایف آئی آر کے اندراج کے لیے باقائدہ درخواست تھانہ چناری میں دے دی، تفیصلات کے مطابق گذشتہ دنوں پی ٹی آئی رہنما زیشان حیدر نے لائن آف کنٹرول وادی کھلانا میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں سرکاری ملازمین کے خلاف خطاب کیاجس کے بعد آزاد کشمیر بھر میں ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی دوسرے روز بھی جریدہ و غیرہ جریدہ ملازمین ضلع جہلم ویلی اور فارسٹر فاریسٹ گارڈ ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس سپلائی ہال ہٹیاں بالا منعقد ہوا جس کی صدارت ضلعی صدر فارسٹر فاریسٹ گارڈ ایسوسی ایشن راجہ رضوان بشارت،ضلعی صدر جریدہ و غیر جریدہ ملازمین سفیر عباسی نے کی جس میں جنرل سیکرٹری فارسٹر فاریسٹ گارڈ ایسوسی ایشن راجہ مشتا ق خان خیل، جنرل سیکر ٹری جریدہ و غیر جریدہ ملازمین ضلع جہلم ویلی جمیل شیخ، سیکر ٹری اطلاعات جریدہ و غیر جر یدہ ملازمین نصیر مغل, راجہ حفیظ ، سمیت ملازمین کی بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سردار عبدالوحید ، ایس پی جہلم ویلی ریاض مغل کا شکریہ اد ا کیا گیا جنہوں نے ملازمین کے موقف کی حمایت کرتے ہو ئے فوری کاروائی کا حکم دیا جس کے بعد صدر فارسٹر فاریسٹ گارڈ ایسوسی ایشن ضلع جہلم ویلی راجہ رضوان بشارت ، صدر جریدہ و غیر جریدہ ملازمین سفیر عباسی کی قیادت میں وفد نے ڈی ایس پی جہلم ویلی سید رضا الحسن گیلانی سے ملاقات بھی کی اور ساری صورتحال سے آگاہ کیا فارسٹر فاریسٹ گارڈ ایسوسی ایشن ضلع جہلم ویلی اور جریدہ و غیر جریدہ ملازمین نے تھانہ چناری میں انچارج ایس ایچ او چناری ضیاءالسلام عباسی کو مقدمہ کے اندارج کے لیے باقائدہ تحریر ی درخواست دے دی ہے انچارج ایس ایچ او ضیا ءالسلام عباسی کا کہنا ہے کہ درخواست قانونی رائے کے لیے بھیج دی گئی ہے قانونی رائے ملنے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔۔۔۔۔

By ajazmir