پی ایس ایف آزاد کشمیر نےلاک ڈاؤن سے متاثرہ طلباء کو فیسوں میں ریلیف،آن لائن کلاسسز کیلئے لیپ ٹاپ،کمپیوٹر،سستے ترین نیٹ پیکجز کی فراہمی کامطالبہ کر دیا

99 Views

مظفرآباد()پی ایس ایف کا لاک ڈاؤن سے متاثرہ طلباء کو فیسوں میں ریلیف،آئن لائن کا سسز کیلئے لیپ ٹاپ،کمپیوٹر،سستے ترین نیٹ پیکجز کی فراہمی،طبقاتی نظام تعلیم کے خاتمے کا مطالبہ،طالب علموں کو ریلیف پیکج نہ دئیے جانے کی صورت میں کورونا ایس او پیز کو پاؤں تلے روندتے ہوئے اپنے حقوق کے حصول کیلئے ریاست گیر احتجاجی تحریک کی دھمکی،لائن آف کنٹرول پر جاری بھارتی جارحیت اور نیازی حکومت کی جانب سے پی پی پی کی قیادت کے خلاف بوگس مقدمات قائم کیے جانے کی مذمت کی گئی جموں وکشمیر پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین جنید عارف مغل نے سلطان اکبر اعوان،قیصر عباسی،سردار سمیر،اویس خٹک،جنید کاظمی،باسط مغل،اویس اعوان،راجہ ارسلان،سبطین نقوی،سردار دانش،ملک ارسلان،عاطف مرزا،عمر بانڈے،مشرف خواجہ،حماد سلہریا،راجہ اسد،عاصم خان،داؤد مغل،زین شیخ،آفاق احمد ودیگر طلباء کے ہمراہ سنٹرل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی آمد کے بعد ہیلتھ ایمرجنسی کے تحت لگاے جانے والے لاک ڈاؤن سے آزادکشمیر بھر کی یونیورسٹیوں،کالجز،سکولوں میں زیر تعلیم طالب علم سب سے زیادہ متاثرہوئے ہیں۔آزادجموں کشمیر یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی اداروں کو لاک ڈاؤن میں بجلی اور ٹرانسپورٹ کی مد میں ہونے والے اخراجات بلکل ختم ہو کررہ گئے ہیں ان اخراجات میں ہونے والی کمی سے ہونے والی بچت شدہ رقوم طلباء پر خرچ کرتے ہوئے فیسوں میں ریلیف دی جائے،لاک ڈاؤن نے ریاست کے غریب عوام کو معاشی طورپر مفلوج کرتے ہوئے پریشانی میں مبتلا کررکھا ہے ایسے حالات میں طلباء کو فیسوں میں ریلیف نہ دیا جانا ظلم عظیم ہے،پی ایس ایف طلبہ کش پالیسوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ طلباء ایکشن کمیٹی کے ایچ ای سی سے جع معاملات طے ہوئے ان مطالبات ومعاملات پر من وعن عملدرآمد کیا جائے اور طلباء کی سہولت کیلئے سستے ترین نیٹ پیکجز کی فراہمی یقینی بنائی جائے،چیئرمین پی ایس ایف نے حکومت پاکستان اور حکومت آزادکشمری سے طلباء یونین کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی تحریکوں میں طلباء کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے،ضیاء الحق نے طلبہ یونین پر پابندی لگا کر کلاشنکوف کلچر کو پروان چڑھایا،ملک وریاست کے موجودہ حالات میں طلباء یونین کی بحالی انتہائی ضروری ہے،جنید مغل نے مزید کہا کہ آزادکشمیر کے 40فیصد علاقے ریموٹ ایریاز ہیں جن میں انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہونے سے طلباء کو آن لائن کلاسسز لینے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے،سستے ترین انٹرنیٹ پیکجز طلباء کی اشد ضرورت ہیں،لاک ڈاؤن کے متاثرہ طالب علموں کو فیسیں معاف کی جائیں اور طلباء کو بھرپور ریلیف دیا جائے۔14ویں آئینی ترمیم ناگزیر ہے تو اس میں آزادکشمیر کی جملہ سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لیکر ریاستی شخص اور عوام کے حقوق کا دفاع کیا جائے،پاکستان میں قائم نیازی حکومت کی جانب سے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو،قائد آصف علی زرداری،فریال تالپور سمیت دیگر قائدین کے خلاف بنائے گئے بوگس مقدمات فوری ختم کیے جائیں جنید عارف نے ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان کشمیر پالیسی کو از سر نو ترتیب دیتے ہوئے آزادکشمیر کی سیاسی قیادت کو ساتھ رکھ کر اقوام عالم کے سامنے مقدمہ کشیر کو جاندار اندازسے اٹھائے۔