بھارتی فوج کی وادی لیپہ میں منگل کی صبح فائرنگ سے شہید ہونے والےنویں جماعت کے طالبعلم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں تلہ وای میں ادا کردی گئی

169 Views

ہٹیاں بالا(اعجاز احمد میر)بھارتی فوج کی منگل کی صبح فائرنگ سے شہید ہونے والےتوحید ولد محمد اسماعیل کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں تلہ وای میں ادا کردی گئی جس میں سابق وزیر حکومت چوہدری محمد رشید،سابق میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید،نصراللہ خان عباسی،تحصیل انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر لیپہ احمد سبحانی،ایس ایچ او لیپہ محسن علی اعوان وادی لیپہ سمیت مختلف شخصیات کے علاوہ سینکڑوں افرادنےشرکت کی اس موقع پر بہت جذباتی مناظر اورہر آنکھ اشک بارتھی شہید کو آہوں اور سسکیوں کے سائے تلے سپرد خاک کر دیا گیاتوحید جماعت نہم کا طالب علم تھا اوراپنے ماں باپ کا واحد سہارا تھا