Tue. Apr 16th, 2024
941 Views

مظفرآباد( )30جون2020ئ
آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و صدر پی ٹی آئی کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ہے کہ راجہ فاروق حیدر اپنے عمل سے نہ صرف تحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچارہا ہے بلکہ غیر ضروری اور نا مناسب تقاریر کرکے پاکستان اور آزاد کشمیر کے تعلقات کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے۔اب میں میدان عمل میں نکل آیا ہوں۔انشا ءاللہ اب نظر آنے لگے گا کہ پی ٹی آئی کشمیر کی حکومت آزاد کشمیر میں بننے لگی ہے۔فاروق حیدر کے جھوٹے اور بلند و بانگ دعوے اب اسکے کام نہیں آئیں گے۔ مسلم لیگ ن اب آزاد کشمیر میں بھی اسی حال میں پہنچنے والی ہے جس مقام پر وہ پاکستان میں پہنچی ہے۔پی ٹی آئی کشمیر کے کارکن اب میدان عمل میں نکل آئیں کہ اب آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کشمیر کی حکومت بننے والی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں مظفر آباد میں قومی، مقامی میڈیا کی ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کشمیر کی بھرپور سیاسی قوت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا گیا اور اس کے دور رس مثبت نتائج برآمد ہونگے۔اس موقع پرپریس کانفرنس کے میزبان سردار تبارک کے علاوہ پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹری جنرل عبدالماجد خان،پی ٹی آئی کشمیر کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل دیوان غلام محی الدین،سابق وزراءخواجہ فاروق احمد، مرتضی گیلانی،سردار گل خنداں،حنیف اعوان، پی ٹی آئی کشمیر ضلع نیلم ویلی کے صدر سید صداقت شاہ،سابق صدر راجہ الیاس،راجہ فاروق حید ر کے حلقے سے سابق امیدوار اسمبلی اسحاق طاہر،ضلعی جنرل سیکریٹری عدیل میر ، مظفر آباد شہر کے صدر سید چن شاہ، سمیت پارٹی قائدین کی ضلعی عہدیدارن و کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ ہماری کوشش اور خواہش ہے کہ اپنی پارٹی کے امیدواروں کو میدان میں اتاریں تاہم دیگرپارٹیوں سے بھی اچھی شہرت کے حامل لوگوں کو جلد پارٹی میں شامل کرنا شروع کریں گے اور جلد ہی پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہونے والوں کا اتنا اضافہ ہوتا جائے گا کہ لوگ حیران رہ جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ ہم بہتری کی طرف بڑھنا چاہتے ہیںاور ریاستی تشخص کو بھی برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔لیکن فاروق حیدر غیر سنجیدہ اور بچکانہ حرکات سے تحریک آزادی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔لیکن لوگ سنجیدہ ہیں اور اسکی شعبدہ بازی اور شو بازی کو سمجھتے ہیں فاروق حیدر ذاتی حملوں سے باز رہیں ہمارے ہاں آزاد کشمیر میں اسطرح کا کلچر نہیں ہے۔میرا میرپور میں ذاتی مکان نہ ہونا یا مظفر آباد میں نہ بن سکنا میری ایمانداری اور کرپشن سے پاک سیاست ہونے کی دلیل ہے۔لیکن انکا مظفر آباد میں اپنا مکان کس نے اور کیسے بنا اگر یہ بات چل نکلی تو فاروق حیدر منہ دکھانے کے قابل بھی نہیں رہیں گے۔***

اسلام آباد( )30جون2020ئ
آزادکشمیر کے سابق وزیر اعظم پی ٹی آئی کشمیر کے صدربیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے انصاف لائرز فورم آزادکشمیر کے سینئر نائب صدر و ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سردار مشتاق ایڈووکیٹ کی وفات پراپنے دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو اس مشکل گھڑی میں صبر دے۔ آمین۔***

By ajazmir