Fri. Mar 29th, 2024
654 Views

بھارتی فوج کی دوسرے روز بھی لائن آف کنٹرول کے لیپہ سیکٹر کی سول آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری و فائرنگ پندرہ سالہ بچہ شہید، مقامی لوگ کئی گھنٹوں تک زیر زمین مورچوں میں پناہ لینے پر مجبور رہے پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں جس کے بعد مقامی لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کی علی الصبح بھارتی فوج نے وادی لیپہ کی ڈھوک ڈنہ پر بلا اشتعال گولہ باری شروع کر دی بھارتی گولہ باری کے باعث پندرہ سالہ محمد توحید ولد محمد اسمائیل ساکنہ تلہ واڑی شہید ہو گئے بھارتی گولہ باری کے باعث چننیاں بازار مکمل طور پر بند ہو گیا سرحدی دیہاتوں کے عوام کئی گھنٹے تک زیر زمین مورچوں میں پناہ لینے پر مجبور رہے پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنوں کو سانپ سو نگھ گیا جس کے بعد مقامی آبادی نے سکھ کا سانس لیا گذشتہ شام بھی بھارتی فوج نے وادی لیپہ کے سرحدی دیہات چننیاں میں ایک مسافر جیپ پر فائرنگ کر کے جیپ ڈرائیور محمد صغیر ولد منگتا ساکنہ لبگراں کو زخمی کر دیا تھا جنہیں ایم ڈی ایس لیپہ میں داخل کروا دیا گیا ہے بھارتی فوج کی جانب سے منگل کے روز نشانہ بنائے گئے علاقے ڈھوک ڈنہ میں فون کی سہولت نہ ہونے کے باعث مزید تفصیلات تاحال موصول نہیں ہو پائیں۔۔۔۔۔۔

By ajazmir