آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید16 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

168 Views

مظفرآباد (پی آئی ڈی)29جون2020
آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید16 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ258نئے افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے اور19کرونا کے مریض صحت یاب ہوئے۔ نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے 01 کا تعلق مظفرآبا، 01کاراولاکوٹ،10کا سدھنوتی، 02میرپور اور 02کا تعلق کوٹلی سے ہے۔ آزادکشمیر میں اب تک15878 افرادکے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے 15826کے رزلٹ آچکے ہیں اور1065افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے539افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ498 مریض زیر علاج ہیں اور 28 مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 13کا تعلق مظفرآباد،02کا راولاکوٹ،4کا باغ، 2کاتعلق سدھنوتی ،4کاتعلق میرپور اور03کابھمبرسے ہے۔ محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والے539 افراد میں سے سی ایم ایچ مظفرآباد سے 6، آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد سے 96،آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہاوس مظفرآباد154، ڈی ایچ کیو جہلم ویلی سے7، ڈی ایچ کیو نیلم سے 5،سی ایم ایچ راولاکوٹ سے33،ڈی ایچ کیو باغ سے57،ڈی ایچ کیو حویلی سے 05،ڈی ایچ کیوسدھنوتی سے35،ڈی ایچ کیو میرپور سے27،نیو سٹی ہسپتال میرپور سے25،ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈڈیال میرپورسے06،ڈی ایچ کیو بھمبر سے53جبکہ ڈی ایچ کیو کوٹلی سے30 مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔کرونا کے498 مریضوں میں سے370 مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ128مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علا ج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآبادمیں 12،آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہاوس مظفرآباد12،ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم ویلی میں 01،ڈی ایچ کیو نیلم میں 1،،سی ایم ایچ راولاکوٹ میں 6، ڈی ایچ کیو باغ میں 03،ڈی ایچ کیو حویلی میں 03،ڈی ایچ کیو سدھنوتی میں 20،ڈی ایچ کیو میرپور میں 37، نیو سٹی ہسپتال میرپور02، ڈی ایچ کیو بھمبر میں 22، ڈی ایچ کیو کوٹلی میں 09مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق14103افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور52افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔نئے افراد کے کرونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے لیے گے ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 58قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے آزادکشمیرمیں قائم تمام آئسولیشن سنٹرز میں انفکیشن، پری وینشن اینڈ کنٹرول (IPC)ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تمام انٹری پوائنٹس پر ضلعی ریپڈریسپانس ٹیمیں اور صحت کا عملہ کرونا سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے لوگوں کی مکمل سکریننگ کر رہا ہے۔آزادکشمیر کے اضلاع سدھنوتی، بھمبر، کوٹلی، میرپور، نیلم، باغ، اور مظفرآباد کی ریپڈ ریسپانس ٹیمیں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد سے رابطہ کر کے انہیں قرنطینہ سنٹرز اور ہوم قرنطینہ کر رہی ہیں۔ آزادکشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس پر پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں کام کررہی ہیں جبکہ قرانطینہ مراکز کی دیکھ بحال انتظامیہ کررہی ہے اور صحت کی ٹیمیں بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔
٭٭٭٭٭