چین اور ہندوستان کی لڑائی میں عالمی سطح پر کشمیرزیر بحث ہے۔ سردار عتیق احمد خان

119 Views

مظفرآباد( )آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد وسابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ چین اور ہندوستان کی لڑائی میں عالمی سطح پر کشمیرزیر بحث ہے۔ یہ کشمکش منفر د ہے اور بڑی پیش رفت ہے۔ پاکستان اس کا فائدہ اُٹھا سکتا ہے اور کشمیر کی تحریک کو موثر انداز میں اُٹھایا جاسکتاہے۔ ہندوستان کا نظام پوری دنیا کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔ آج سرینگر میں کشمیر ی چین کی جانب سے ہندوستان کو مہیا کرنے پر چین کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں۔ ہماری اسمبلی میں بھی اس حوالہ سے قرار داد آنی چاہیے تھی۔ اپوزیشن نے ہمیشہ حکومت کے اچھے اقدامات پر حمایت کی ہے۔ اور جو اقدامات غلط اور عوامی نہیں تھے اس پر مخالفت اور تنقید کی ہے موجود ہ بجٹ میں صحت تعلیم سمیت متعدد شعبوں کے حوالہ سے کتابچے میں کمی دیکھی گئی ہے۔ حکومت اسکو دیکھے۔ کرونا کے حوالہ سے حکومت نے لاک ڈاؤن کیا۔ تو ہم نے اسکا ساتھ دیا۔ لیکن کراچی لاہور سے جنازہ ہوتو لاکھوں افراد شرکت کریں کشمیر کے بیٹے کو باپ کا جنازہ اتارنے کیلئے چھوڑا جائے۔ پیر کے روز قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ حکومت پاکستان نے ایل اوسی پر کمیونٹی بینکرز کی تعمیر کیلئے فنڈز مہیا کیے اس پر شکر گزار ہیں۔ احساس پروگرام میں بھی توسیع اچھا اقدام ہے۔ وزیراعظم پاکستان حریت قیادت اور کشمیری قیادت سے ملاقات کرے تو اچھا اقدام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اکلاس،انجینئرز،ینگ ڈاکٹرز سمیت ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔ حکومت انکے جائز مطالبات حل کرے انہوں نے کہا کہ اداروں کو ہماری قیادت نے قائم کیا۔ ان کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں اعلیٰ عدالتوں کے حوالہ سے بعض لوگ مخالف تھے جنہیں مضبوط بنایا۔ ان کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ ایم تبسم آفتاب علوی کے حوالہ سے عدالت کا فیصلہ یقینا شواہد کے مطابق درست ہوگا لیکن علوی ایک اچھے بااخلاق قابل قانون دان ہیں۔ اخلاقی طور پر انکی خدمات کا اعزاز کیا جانا چاہیے۔سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں واٹر چینل سمیت سمال ڈیمز سمیت دیگر منصوبہ جات کی فزبیلٹی تیار کیں۔ حکومت انہیں دیکھے۔ دھیرکوٹ کے حلق میں سڑکات کے مسائل ہیں انہیں حکومت ترجیح بنیادوں پر حل کرے۔ سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ حکومت نے این ڈی ایس سمیت پی ایس سی اور جو کام اچھے کیے ہم نے سپورٹ کیا۔ البتہ تعلیم کے حوالہ سے بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔ لیسواء کے متاثرین کے مسائل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ چوہدری ترمیم میں کشمیر کونسل کے آئینی اختیارات بحال ہونے چاہیں۔ باقی مالی وانتظامی اختیارات آزادحکومت کے پاس ہی رہنے چاہیں ریاست جموں وکشمیر کے حوالہ سے ہماری پوزیشن وموقف واضح ہے۔ ریاست کی تشخیص کے حوالہ سے ہمارا دوٹوک موقف سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ رسول مقبول خطبہ حجتہ الوداع کے حوالہ سے قرار دادیں منظور کیں ہیں۔ سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسلم کانفرنسی کارکنوں سے مطالبہ پر 2008میں تراڑکھل میں ٹی ایچ کیوہسپتال قائم کیا۔ جس کے حوالہ سے عوام سراپا احتجاج ہیں حکومت اس حوالہ سے خصوصی توجہ دے۔