Fri. Mar 29th, 2024
620 Views

چناری(اعجاز احمد میر،خصوصی رپورٹر)وادی لیپاء میں بھارتی فوج کی مسافر جیپ پر بلا اشتعال فائرنگ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز بھارتی فوج نے وادی لیپاء کے نواحی علاقے چننیاں میں مسافر جیپ نمبر اے جے کے 885کو اپنی بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے باعث گاڑی کا ڈرائیور محمد صغیر ولد منگتا ساکنہ لبگراں پیٹ اور ٹانگ میں گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا جسے ایم ڈی ایس لیپاء میں داخل کروا دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے

By ajazmir