وزیر حکومت محترمہ نورین عارف کی جانب سے مسجد نبویﷺمیں پانچ سال قبل کیا گیاوعدہ بھی وفا نہ ہونےپران کے حلقہ انتخاب کےعوام سراپا احتجاج مظفرآباد تا ڈھورہ بانڈی ایک کلومیٹر روڈ کی عدم تعمیر کے خلاف دارالحکومت کے لیگی کارکنان اپنی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے

126 Views

مظفرآباد ( )
آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کی یونین کونسل گوجرہ مظفرآباد کے گاﺅں ڈھورہ بانڈی کے مکین سڑک کی بنیادی سہولت میسر نہ ھونے کی وجہ سے شدید مشکلات کاشکار وزیر حکومت محترمہ نورین عارف نے مسجد نبوی صلی علیہ وسلم میں مسلم لیگی رھنما سید امداد ھمدانی سے پانچ سالہ قبل کیا وعدہ بھی وفا نہ کیا عوام علاقہ سراپا احتجاج پختہ سڑکوں کی بندر بانٹ مظفرآباد تا ڈھورہ بانڈی ایک کلومیٹر روڈ کی عدم تعمیر کے خلاف دارالحکومت کے لیگی کارکنان اپنی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے سید امدا ھمدانی کے گھر سینکڑوں لیگی کارکنان کا احتجاجی اجلاس وزیراعظم آذادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر کے حلقہ انتخاب جہلم ویلی سے مظفرآباد منتقل ھوکر حلقہ1 کوٹلہ میں آباد ھونے والے سینئر لیگی راھنما معروف سعودی بزنس مین سید امداد ھمدانی کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے مقررین نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے چار سالوں سے ھم اپنی حکومت سے مظفرآباد شہر کے اس علاقے کی روڈ کی تعمیر کے منتظر ھیں مگر ھمیں ٹرخایا جا رھا ھے اگر فوری طور پر وزیر سماجی بہبود جو اس حلقہ کی ممبر اسمبلی ھیں نے پختہ روڈ نہ دی تو پھر الیکشن میں ووٹ اسے دیں گے جو روڈ دے گااجلاس میں عوام علاقہ کی بڑی تعدادنے شرکت کی نعرے لگائے نورین عارف روڈ دو اپنا وعدہ یاد کرو لیگی راھنما سید امداد ھمدانی ودیگر لیگی راھنماو¿ں،عوام علاقہ کے مقامی نمائندوں نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ حکومت کے پاس بے پناہ وسائل کے باوجود ھماری ایک کلومیٹر سڑک چار سالوں میں نہ بن سکی حالانکہ حکومت وقت کے پاس فنڈز کی کمی نہیں 3سو کلومیٹر پختہ سڑکیں صرف وفاقی حکومت نے دی ھیں اور ہر ایم ایل اے کو سالانہ 15 کلومیٹر پختہ سڑکیں ملتی ھیں ان میں سے کیا ایک کلومیٹر روڈ دارالحکومت میں نہیں دی جاسکتی جبکہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان آذادکشمیر بھر کے تمام حلقوں میں تعمیروترقی کیلئے کوشاں ھیں اورتمام ممبران اسمبلی کو وافر فنڈز دے رھے ھیں اس کے باوجود دارالحکومت کے ملحقہ علاقے کو نظر انداز کرنا سمجھ سے بالاتر ھے وزیر صنعت وحرفت محترمہ نورین عارف یہ عوامی مسلہ فوری حل کرنے کیلئے اقدامات کریں ورنہ کل وہ عوام سے شکوہ نہ کریں سڑک کی عدم پختگی کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ھیں چناری سے ہجرت کرکے مظفرآباد کے نواحی علاقے ڈھورہ بانڈی میں ھم نے مسکن بنایا جو وزیر صنعت وحرفت محترمہ نورین عارف کا حلقہ انتخاب یہاں سے شروع ھوتا ھے مظفرآباد سے ڈھورہ بانڈی ایک کلو میٹر سڑک پختہ کرکے اس علاقے کے لوگوں کو سفری سہولیات دی جاسکتی ھیں مگر چراغ تلے اندھیرا ھے اور لوگ پیدل سفر کرنے پرمجبور ھیںاس علاقے کے معززین نے سینئر لیگی راھنما امداد ھمدانی کے گھر عہد کیا ھے کہ اگر ھمیں پختہ سڑک نہ دی گئی تو پھر محترمہ نورین عارف کا الیکشن میں سیاسی بائیکاٹ کریں گے انہوں نے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی توجہ بھی اس عوامی مسلے کی جانب مبذول کروائی ھے