Thu. Apr 25th, 2024
909 Views

سڑک چناری میں زمین کے تنازعہ پر ہونے والے جرگہ میں پانچ افراد کا فریق دوئم پرتشدد،راجہ رشید دو گھنٹے بے ہوش رہنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال ہٹیاں بالا میں ہوش میں آگئے تھانہ چناری نے چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے پانچ کو گرفتار کر لیا جبکہ چھٹے شخص کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے۔



تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز راجہ میر اکبر کے گھر دوران جرگہ راجہ محمد رشید بے ہوش ہو گئے جس کی اطلاع تھانہ پولیس چناری کو ملی تو ایس ایچ او چناری منظر حسین چغتائی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال ہٹیاں بالا پہنچایا جہاں وہ دو گھنٹے تک زیر علاج رہنے کے بعد وہ ہوش میں آگئے جس کے بعد انھوں نے تھانہ چناری کو تحریری درخواست میں الزام لگایا کہ وہ راجہ میر اکبر کے گھر زمین کے تنازعہ پر ہونے والے جرگہ میں شریک تھے کہ اس دوران حاجی عزیز،راجہ اکبر،راجہ افضال،راجہ اعظم اور راجہ میر اکبر نے ان پر تشدد کیا جس کے باعث وہ بے ہوش ہو گئے ایس ایچ او منظر حسین چغتائی نے رات گئے زیر دفعات 107/151کے تحت مقدمہ درج کر کے دونوں گروپوں کے پانچ افراد حاجی عزیز،راجہ اکبر،راجہ افضال،راجہ اعظم اور راجہ عبدالرشید کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے جبکہ چھٹے ملزم راجہ میر اکبر کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے

By ajazmir