Fri. Mar 29th, 2024
826 Views

سماہنی(پی آئی ڈی)حکومتی احکامات پر ایس ڈی ایم حافظ محمد علی کی زیرنگرانی تحصیل بھرمیں گھروں میں قائم قرنطینہ سنٹرز کی نشاندہی کے لیے سرخ کراس اورسرخ جھنڈے لہرا دئیے گئے.ایس ڈی ایم حافظ محمد علی نے محکمہ مال,صحت اور پولیس کو ہدایت کی کہ وہ اس مہم میں بھرپور کارکردگی دکھانے کا سلسلہ جاری رکھیں.ہوم قرنٹائین کرنے والوں کے گھر کے گیٹ پر سرخ کراس اور سرخ جھنڈا لگایاجائے .کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے سب ادارے اپنا کردارادا کریں.

By ajazmir