راولپنڈی میں دھماکہ ایک شخص جاں بحق،10 زخمی

297 Views

راولپنڈی میں کنٹونمنٹ کے علاقے میں دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم ایک شخص ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو 1122 کے حکام کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔مقامی تھانہ کینٹ کی پولیس نے بتایا کہ آتش گیر مواد ایک موٹر سائیکل میں چھپایا گیا تھا اور اسے صدر میں ہاتھی چوک کے قریب بازار میں کھڑا کیا گیا تھا۔موقع پر موجود عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو موٹر سائیکل اور رکشوں پر بٹھا کر ہسپتال پہنچایا۔پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے آدھے گھنٹے میں موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔