Thu. Mar 28th, 2024
781 Views

آزاد کشمیر حکومت کے وزیر احمد رضا قادری کا کرونا ٹیسٹ پازٹیو آگیا
انھوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ گزشتہ جمعہ کی ادائیگی کے بعد راقم کو یقین ہوگی تھا کہ اس قوم نے کرونا کو گلے لگانے کی قسم کھا رکھی ہے اتوار سے شروع ہونیوالی معمولی نوعیت کی علامات پر منگل کو ٹیسٹ کروایا جوکہ نیگیٹو تھا چکھنے اور سونگھنے کی حسیات متاثر ہونے کی بنا پر آج دوبارہ کروایا جانے والا ٹسٹ پازیٹو آیا ہے اپنے گھر پر مروجہ طریقہ کار کے مطابق تنہائ اختیار کرلی ہے اللہ کے فضل سے اسوقت صحت بالکل ٹھیک ہے دوستوں سے میرے لئے دعا کی درخواست کے ساتھ ساتھ اپنا خیال رکھنے کی استدعا ہے

By ajazmir