Thu. Mar 28th, 2024
447 Views

ہٹیاں بالا(نمائندہ ) ڈی آئی جی مظفرآباد ریجن شہریار سکندر اور ایس پی جہلم ویلی سردار ریاض خان مغل کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ پولیس چکار راجہ تحسین قیوم خان کی بین الاضلاعی موٹر سائیکل چورگینگ کے سرغنوں کے خلاف بڑی کارروائی, موٹرسائیکل چور گینگ کے بین الاضلاعی کارندوں کو گرفتار کرکے دو موٹرسائیکل برآمد جبکہ 40 کے قریب چوری شدہ موٹرسائیکلز کا سراغ گرفتار ملزمان سے اگلوا لیا۔ بین الاضلاعی موٹرسائیکل چور گینگسٹر میں تھرتھلی۔جہلم ویلی ڈویژن میں ڈی آئی جی ریجن شہریار سکندر اور ایس پی جہلم ویلی کی پیشہ وارانہ حکمت سے جرائم پیشہ عناصر کے نیٹ ورک پسپا ہونے لگے۔چکار پولیس نے موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ شاہ زیب ولد محمد اکبر مغل سکنہ بنی لنگڑیال کو تھانہ پولیس چکار کی حدود سلمیہ سے گرفتار کرکے چوری کیے گئے دو موٹر سائیکل برآمد کر لیے۔ موٹر سائیکل چور گینگ کا دوسرا کارندہ منشاد ولد عبدل سکنہ بنی لنگڑیال سٹی پولیس باغ نے گرفتار کررکھا ہے۔دوران تفتیش موٹر سائیکل چور گینگ کے گرفتار ملزمان نے بین الاضلاعی موٹر سائیکل گینگ کے اہم کرداروں کو بے نقاب کردیا۔ پوچھ گچھ کے دوران ضلع جہلم ویلی اور باغ کی حدود سے 35/40 موٹر سائیکل چوری کرنے کا اعتراف جرم کر لیا ۔ موٹرسائیکل گینگ کے دو کارندے تاحال مفرور۔ تھانہ پولیس چکار کی چھاپہ مار ٹیم ڈی ایف سی تھانہ راجہ اشفاق , راجہ آفتاب , راجہ اظہر , چوہدری اجمل جسکی سربراہی ایس ایچ او تھانہ پولیس چکار راجہ تحسین قیوم کر رہے ہیں مفرور ملزمان کی تعاقب میں ہیں۔ بین الاضلاعی موٹرسائیکل چور گینگ کو بے نقاب اور گرفتار کیے جانے پر چکار کی سول سوسائٹی کا ایس پی جہلم ویلی محمد ریاض مغل , ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سید رضا گیلانی اور ایس ایچ او چکار راجہ تحسین قیوم اور انکی ٹیم کو خراج تحسین۔انھوں نے کہا نو تعینات ایس ایچ او چکار راجہ تحسین قیوم کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں نے چکار کے جرائم پیشہ عناصر کی صفوں میں بھونچال مچا رکھی ہے جرائم پیشہ عناصر اپنے خفیہ ڈیرے چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔

By ajazmir