اسسٹنٹ کمشنر ہٹیاں بالا سردار عبدالقادرکالاک ڈاون میں نرمی کے بعد حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے جاری ایس او پی پرعمل درآمد کروانے کے لیے ہمراہ ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سٹی راجہ عدیل ہٹیاں بالا کے بازاروں کا دورہ

156 Views

جہلم ویلی ( پی آئی ڈی ) مورخہ 11 جون 2020, اسسٹنٹ کمشنر ہٹیاں بالا سردار عبدالقادر نے لاک ڈاون میں نرمی کے بعد حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے جاری ایس او پی پر عمل درآمد کروانے کے لیے ہمراہ ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سٹی راجہ عدیل کےہٹیاں بالا کے بازاروں کا دورہ کیا ،اس دوران ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے پرایک ورکشاپ,تین دوکانیں,دو ہوٹل سیل کردیے گے جبکہ ایک ہوٹل کو تین دن کے لیے سیل کردیا گیا ہے ,اسسٹنٹ کمشنر ہٹیاں بالا سردار عبدالقادر نے ہٹیاں بالا کے نمائندگان اور تاجروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ایس او پی کی خلاف ورزی کسی صورت نہیں ہونے دی جائے گی، ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی بالخصوص کل کے بعد ہٹیاں بالا کے کسی بازار میں ماسک کے بغیر کسی شخص کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی ,جس پر جرمانہ اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا۔ حکومت آ زادکشمیر نے بروز جمعہ 12 جون سے دوبارہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے جس پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا،