وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے اپنے حلقہ انتخاب کی چار یونین کونسلز چناری،چکوٹھی،وادی کھلانہ،چکہامہ اور گوجر بانڈی کے لیے درجنوں تعمیراتی منصوبوں کی منظوری دے دی عوام میں خوشی کی لہر

481 Views

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے اپنے حلقہ انتخاب کی چار یونین کونسلز چناری،چکوٹھی،وادی کھلانہ،چکہامہ اور گوجر بانڈی کے لیے درجنوں تعمیراتی منصوبوں کی منظوری دے دی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی مجلس عاملہ کے ممبر مرزا آصف علی خان نے صحافیوں کو بتایا کہ جو جو وعدے ہم نے دوران الیکشن عوام سے کیے تھے ان میں سے ننانوے فیصد منصوبوں کی منظوری وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے دے دی ہے ان منصوبوں پر کام بہت جلد شروع ہو گاباقی چند رہ جانے والے وعدوں کوبھی اسی سال پورا کر دیا جائے گا وزیراعظم کی جانب سے درجنوں منصوبہ جات کی منظوری کے بعد عوام اب خوش ہیں ان شاء اللہ آئندہ الیکشن سے قبل ایک ایک وعدہ پورا کر کے چار یونین کونسلوں کے عوام کی تمام محرومیوں کا ازالہ کر دیں گے اللہ کے فضل وکرم سے ہم عوام کے ساتھ جو وعدہ کرتے ہیں اسے ضرور پورا کرتے ہیں