ً کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے آزاد کشمیر کےدارلحکومت مظفرآباد میں کل12جون صبح 06بجے سے مکمل لاک ڈاؤن ہو گا جو کہ 18جون بروز جمعرات رات12بجے نافذ العمل رہے گا

298 Views

مظفرآباد ( پی آئی ڈی)
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ضلع مظفرآباد میں کرونا کے تیزی سے پھیلاﺅ کو روکنے کےلئے 12جون سے مکمل لاک ڈاﺅن کا نفاذ کیا جارہا ہے اس دوران ٹرانسپورٹ اور نقل و حمل پر مکمل پابندی جبکہ صرف اشیاءضروریہ کی دوکانیں بمطابق ایس او پی کھلی رہیں گے ۔ مورخہ12جون بروز جمعتہ المبارک سے 6دن کےلئے مکمل لاک ڈاﺅن ہوگا۔ لاک ڈاﺅن کا نفاذ 12جون صبح 06بجے سے ہو گا جو کہ 18جون بروز جمعرات رات12بجے نافذ العمل رہے گا۔ اس دوران مظفرآباد شہر کو مکمل سیل کیا جائے گا جبکہ ہر قسم کی ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی ۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آفس مظفرآبا د سے جاری حکم نامے کے مطابق جمعتہ المبارک سے شروع ہونے والے لاک ڈاﺅن کے دوران میڈیکل سٹورز بمطابق ایس او پی کھلے رہیں گے جبکہ کریانہ سٹورز، LPGشاپس ہفتہ میں دودن اتوار اور بدھ کو صبح آٹھ بجے سے سہ پہر چار بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ گوشت، مرغ اور مچھلی کی دوکانیں بھی ہفتہ میں دو دن بروز ہفتہ اور جمعرات کو صبح آٹھ بجے سے سہ پہر چار بجے تک کھلی رہیں گی ۔ بیکریاں ، سبزی ، فروٹ اور دودھ دہی کی دوکانیں ہفتہ تا جمعتہ المبارک صبح8بجے سے سہ پہر4بجے تک کھلی رہیں گی۔ اس کے علاوہ جملہ مارکیٹس کاروباری مراکز بند رہیں گے ۔
٭٭٭٭٭٭٭