کرونا کا بڑا حملہ آزاد کشمیر سے خطرناک خبر آگئی

922 Views

مظفرآباد (پی آئی ڈی )10 جون2020
آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید44 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جبکہ2کرونا کے مریض صحت یاب ہو گئے اور371نئے افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ۔ نئے سامنے والے کیسزمیں سے15کا تعلق مظفرآباد،06کا راولاکوٹ،07کا میرپور،09کا بھمبر اور07کا تعلق کوٹلی سے ہے ۔ آزادکشمیر میں اب تک9573فراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے9520کے رزلٹ آچکے ہیں اور488افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے219 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ260مریض زیر علاج ہیں اور 9 مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 5 کا تعلق مظفرآباد،01کا راولاکوٹ جبکہ2افرادکاتعلق میرپورجبکہ ایک کا پلندری سے ہے۔ محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری کردہ شام4بجے تک کی رپورٹ کے مطابق آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد سے64،آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہاﺅس مظفرآباد37 ،سی ایم ایچ راولاکوٹ سے17،ڈی ایچ کیو باغ سے26،ڈی ایچ کیوسدھنوتی سے 10،ڈی ایچ کیو میرپور سے13نیو سٹی ہسپتال میرپور سے13،ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈڈیال میرپورسے 4 ،،ڈی ایچ کیو بھمبر سے20جبکہ ڈی ایچ کیو کوٹلی سے 15مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔کرونا کے260مریضوں میں سے سی ایم ایچ مظفرآباد میں 06مریض ،آئسو لیشن ہسپتال مظفرآبادمیں47 ، آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہاﺅس مظفرآباد53،ڈی ایچ کیو ہٹیاں بالا میں 05،سی ایم ایچ راولاکوٹ میں 19، ڈی ایچ کیو باغ میں25، ڈی ایچ کیو سدھنوتی میں26،,ڈی ایچ کیو میرپور میں23، نیو سٹی ہسپتال میرپور08،ٹی ایچ کیو ڈڈیال میں01 ، ڈی ایچ کیو بھمبر میں31، ڈی ایچ کیو کوٹلی میں16مریض زیر علاج ہے۔رپورٹ کے مطابق8749افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور53افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔نئے افراد کے کرونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے لیے گے ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 58قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ، ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے آزادکشمیرمیں قائم تمام آئسولیشن سنٹرز میں انفکیشن ، پری وینشن اینڈ کنٹرول (IPC)ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تمام انٹری پوائنٹس پر ضلعی ریپڈریسپانس ٹیمیں اور صحت کا عملہ کرونا سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے لوگوں کی مکمل سکریننگ کر رہا ہے۔آزادکشمیر کے اضلاع سدھنوتی، بھمبر ، کوٹلی ، میرپور ، نیلم، باغ، اور مظفرآباد کی ریپڈ ریسپانس ٹیمیں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد سے رابطہ کر کے انہیں قرنطینہ سنٹرز اور ہوم قرنطینہ کر رہی ہیں۔