جون کے مہینے میں وائرس خطرناک حد تک پھیلنے کا خدشہ ہے۔مرکزی صدر انصاف ویمن ونگ نوشین حامد

190 Views

مرکزی صدر انصاف ویمن ونگ محترمہ نوشین حامد نے وویمن ونگ کو ہدایات جاری کرتے ہوئےاور کروناوائرس کے خطرناک حد تک پھیلاو کی آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ Covid 19 کی وجہ سے ملک ایمرجنسی کی صورتحال سے گذر رہا ہے اور یہ خطرہ اس وقت بہت بڑھ چکا ہے جبکہ گذشتہ کچھ ہی دنوں میں ملک کہ بہت اہم شخصیات بھی اس کی ذد میں آچکی ہیں محترمہ نوشین حامد نے مذید کہا کہ جون کے مہینے میں وائرس خطرناک حد تک پھیلنے کا خدشہ ہے انہوں نے مذید کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے بارہا “سماجی فاصلہ ” اپنانے کی تلقین کی ہےکیونکہ یہی وہ واحد حل ہے جو اس وائرس کو تیزی سے بڑھنے سے روک سکتا ہے ۔محترمہ نوشین حامد نے بطور مرکزی صدر انصاف ویمن ونگ،ملک بھر اور آذادکشمیر سے تعلق رکھنے والی تمام خواتین عہدیداران و ذمہ داران کو ہدایات جاری کیں کہ وزیراعظم کی ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنی موومنٹ کو کم سے کم رکھا جائےجبکہ گھر سے ویڈیو لنکس کے ذریعہ تنظیم سازی ، اور ضروری میٹنگ کی جائیں