Fri. Mar 29th, 2024
615 Views

مظفرآباد( )وطن کی آزادی کا خواب آنکھوں میں سجائے ریاست جموں کشمیر کا سپوت مبارک اعوان دنیا فانی سے کوچ کر گیا،جدوجہد آزادی جموں کشمیر کے سرخیل مبارک اعوان کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعدمزار شہید چکوٹھی لیاقت اعوان سے ملحقہ قبرستان میں سپرد خاک،

نماز جنازہ میں عزیزو اقارب،حکومتی شخصیات،روایتی سیاسی پارٹیوں اورآزادی پسند جماعتوں کے قائدین وکارکنان، تاجران،وکلاء،صحافیوں،سول سوسائٹی سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی،تفصیلات کے مطابق 11فروری1990کوریاست جموں کشمیر کے سینے پر کھینچی گئی منحوس خونی لکیر کو پاؤں تلے روندنے والے این ایس ایف کے قافلے کے سالار گلنواز بٹ شہید کے جانثار ساتھی مبارک اعوان وطن کی مکمل آزادی کا خواب آنکھوں میں سجائے گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ لوئر چھتر میں خالق حقیقی سے جا ملے جن کی نماز جنازہ گزشتہ شام ساڑھے چھے بجے ہائی کورٹ گراؤنڈ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں عزیز و اقاب،حکومتی جماعت مسلم لیگ ن،پی پی پی،مسلم کانفرنس،پی ٹی آئی،جماعت اسلامی،جے کے پی پی پی،آزادی پسندجماعت جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی،کشمیر نیشنل پارٹی،لبریشن فرنٹ،پی این پی،فریڈم موومنٹ،این ایس ایف،مرکزی انجمن تاجران،تاجر جائنٹ ایکشن کمیٹی،وکلاء،صحافیوں، سول سوسائٹی سمیت آزاد کشمیر بھر سے مرحوم کے دوستوں نے شرکت کی،مبارک اعوان مرحوم سماجی رہنما بشارت اعوان،انجم اعوان،نوازش اعوان،احسن زمان،بازل اعوان کے بڑے بھائی اور لقمان مبارک اعوان کے والد تھے مرحوم مبارک اعوان نے اپنی زندگی کا طویل ترین حصہ آزادی پسند طلباء تنظیم این ایس ایف اور نیشنل عوامی پارٹی میں گزارا بعد ازا ں مرحوم مبارک اعوان مسلم لیگ ن آزادکشمیر میں شامل ہو ئے اور مرحوم کا شمار وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا مرحوم ن لیگ میں شامل ہونے کے باوجودمرتے دم تک ہر پلیٹ فارم پر ریاست جموں وکشمیر کی مکمل آزادی و خود مختاری کی آواز بلند کرتے رہے۔
مظفرآباد ( پی آئی ڈی)وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے مسلم لیگ ن حلقہ دو کے جنرل سیکرٹری مبارک اعوان کی وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعظم نے اپنے تعزیتی بیان میں کہاکہ مرحوم نے جماعت کےلئے بہترین خدمات سرانجام دیں ۔ دعا ہے اللہ رب العزت انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔
٭٭٭٭

By ajazmir