Fri. Mar 29th, 2024
669 Views

مظفرآباد( پی آئی ڈی)02جون2020
سوشل میڈیا ریگولیشن کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال ، کمشنر مظفرآباد ڈویژن محترمہ تہذیب النساءاور ڈپٹی کمشنر بدرمنیر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کے تدارک کرنے کے حوالہ سے پالیسی مرتب کی جائے گی اور اس سلسلہ میں سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کروناوائرس کی وباکے دوران صحافیوں نے ذمہ دارانہ صحافت کی اب حفاظتی تدابیر کو مد نظر رکھتے انہیں اپنی غیر ضروری نقل و حرکت کو محدودرکھنا ہوگا تاکہ انکی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صحافیوں کو کارڈز جاری کیے جائیں گے تاکہ کوئی بھی غیر متعلقہ شخص صحافت کی آڑ میں اپنے مذموم مقاصد کو عملی جامہ پہنانے سے باز رہے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے کہاکہ آزادکشمیر کے صحافیوں نے ہمیشہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے اور قومی مفاد کو مقدم رکھ کر اپنے فرائض سرانجام دیے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ سوشل میڈیا پر صحافت کے نام پر جھوٹی اور گمراہ کن خبریں پھیلا کر عوام میں سنسنی پیدا کرنے چاہتے ہیں، ضروری ہے اس کےلئے ضابطہ اخلاق بنایا جائے اور ایسے عناصر کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے ۔ کمشنر مظفرآباد محترمہ تہذیب النساءنے کہاکہ محکمہ اطلاعات ایسے شرپسند عناصر کی نشاندہی کرے ،ان کے خلاف کارروائی کرینگے ۔ کسی کو صحافت کی آڑ میں اپنے مذموم مقاصد پورے کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ پروفیشنل صحافیوں کو خصوصی کارڈز جاری کیے جائیں گے تاکہ ایسے عناصر جو صحافت کی آڑ میں اپنا کاروبار چلاناچاہتے ہیں کی حوصلہ شکنی کی جا سکے ۔
٭٭٭٭٭٭

By ajazmir