نئی دلی:ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کو ختم کردیا گیا ہے۔بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ کااعلان

213 Views

نئی دلی: بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کو ختم کردیا گیا ہے۔
بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے بتایا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک گیر لاک ڈاؤن کو ختم کیا جائے، تاہم لاک ڈاؤن ختم ہونے کا مطلب یہ نہیں تمام ریاستوں اور اداروں کو کھول دیا گیا ہے بلکہ یہ مرحلہ وار ہوگا، جب کہ 30جون تک مخصوص علاقوں میں لاک ڈاؤن برقرار رہے گا۔
امیت شاہ نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں عبادت گاہیں،ریسٹورنٹس اورشاپنگ مالز کھولے جائیں گے، دوسرے مرحلے میں ریاستی حکام سے مشورے کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا جائے گا، میٹروٹرینز اور سینما ہالز کے حوالے سے فیصلہ بعد میں کیا جائےگا۔