مقبوضہ کشمیر میں جنوبی کشمیرکےمنزگام علاقے میں عسکریت پسندوں اورسیکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم کے مابین جھڑپ میں دو مجاہدین شہیدہو گئے

224 Views

کولگام میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں دو مجاہدین شہید*

سرینگر( ساوتھ ایشین وائر)

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے منزگام علاقے میں عسکریت پسندوں اور 34 آر آر سمیت سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم کے مابین جھڑپ میں دو مجاہدین شہیدہو گئے ہیں۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق حاجی پورہ کلگام میں جاری اس تصادم میں انصار غزوہ الہندکے کمانڈر عادل وانی عرف ابراہیم بھائی شہید ہوئے ہیں۔
تصادم کے مقام کے قریب کے قریب نوجوانوں اور سرکاری افواج کے مابین زبردست جھڑپیں ہوئی ہیں
کولگام اور شوپیان جڑواں اضلاع میں 2 جی انٹرنیٹ معطل کردی گئی ہے