Thu. Mar 28th, 2024
592 Views

پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم ویلی کے سیکرٹری جنرل و سابق امیدوار اسمبلی سید ذیشان حیدر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہیکہ ڈاکٹر خواجہ اظہر بشیر کو ایم ایس ہٹیاں بالا کے عہدے سے ہٹانا سیاسی انتقام ، غیر ضروری اور غیر دانشمندانہ قدم ہے اور اسکی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اس سے قبل اس معاملے پر کوئی بیان اس لئے نہیں دیا کہ معاملہ زیر کار و زیر عدالت تھا ۔ خواجہ اظہر بشیر جنکی کوئی سیاسی وابستگی نہیں ، ان کو ایم ایس کے عہدے سے صرف اس بنیاد پر ہٹانا کہ وہ پی ٹی آئی کے سپورٹر ہیں یہ سرا سر غلط اور نا انصافی ہے ۔ انہوں نے مجھے ہسپتال میں کرونا سے نپٹنے کے لئے کئے جانے اقدامات سے آگاہ کیا تھا۔ جس کے بعد انکے خلاف باقائدہ سیاسی انتقامی کاروائی عمل میں لائی گئی ۔ بحثیت عوامی نمائندہ میں کسی بھی ادارے کا دورہ کرنے، انتظامات کے متعلق پوچھنے ، تنقید ، اصلاح اور تعریف کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہوں اور آئندہ بھی سرکاری و غیر سرکاری ادروں کی جانچ پڑتال ، اصلاح و تنقید کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرونا کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔ اور مسلم لیگ ن کی حکومت سیاسی انتقام اور سیاسی پوائنٹ سکورنگ میں مصروف ہے ۔ اگلی حکومت بنا کر ان ناانصافیوں اور نا اہلیوں کا ازالہ کریں گے ۔

By ajazmir