Thu. Mar 28th, 2024
300 Views

واشنگٹن( )17 مئی2017 ء
آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدربیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ 21 مئی بروز اتوار کوامریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے سامنے کشمیری زبردست کینڈل لائٹ مظاہرہ کریں گے اور اسمیں امریکہ بھر سے پاکستانی و کشمیری شام 7 بجے سے رات 9 بجے تک ہاتھوں میں موم بتیاں اٹھا کر مظاہرہ کریں گے تاکہ امریکہ سمیت پوری دنیا مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم کے متعلق جان سکے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ بھارتی جبر و استبداد کی مزمت بھی کی جائے گی۔جسطرح یورپی پارلیمنٹ آئندہ چند ہفتوں میں کشمیر پر قرارداد پیش کرے گی اسی طرح کانگریس میں بھی کشمیر پر ہیرنگ ہونی چاہیے اور کانگریس میں کشمیریوں کا نقطہء نظر سامنے آئے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں واشنگٹن میں ڈاکٹر غلام نبی فائی کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب اور بعد ازاں پاکستانی امریکن کانگریس کے اجلاس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ 21 مئی بروز اتوار کو واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے سامنے کشمیریوں کی طرف سے زبردست کینڈل لائٹ مظاہرہ کیا جائے گااور جب سے ٹرمپ انتظامیہ اقتدار میں آئی ہے کشمیریوں کی طرف سے یہ پہلا مظاہرہ ہوگا۔جس کا مقصد امریکہ کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل کمیونٹی کی توجہ مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کی طرف مبذول کرانا ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکہ کی اقوام متحدہ میں سفیر نکی ہیلی(Nikki Helli) نے بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ اسلئے امریکہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مزید کہا کہ میں پانچ ممالک کے دورے کے بعد یہاں امریکہ آیا ہوں اور میں مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھانا چاہتا ہوں۔اسلئے امریکہ میں مقیم دوستوں سے کہوں گا کہ وہ بھی اس سلسلے میں ہمارا ساتھ دیں کیونکہ جب یہاں پر لوگ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں تو مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حوصلے بہت بلند ہو جاتے ہیں۔اس سے قبل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پاکستانی امریکن کانگریس کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ کانگریس اپنی ہیرنگ مکمل کرے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریشہ دوانیوں کو سامنے لائے۔اس موقع پر پریس کانفرنس سے اپنے خطاب میں ڈاکٹر غلام نبی فائی میں کہا کہ21 مئی بروز اتوار کو واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے سامنے کشمیری کینڈل لائٹ مظاہرہ کریں گے اس موقع پر ڈاکٹر غلام نبی فائی نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری یہاں پربھی21 مئی بروز اتوار کو واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے سامنے کینڈل لائٹ مظاہرے کی قیادت کریں گے۔اس موقع پر پریس کانفرنس سردار ذوالفقار خان، سردار عرفان تصدق، سردار زبیر خان، سردار ظریف خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اسسے قبل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے امریکی وزارت خارجہ(اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ) کی عہدیدار لیزا بوزینس(Lisa Buzenas )کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے میں بھی شرکت کی۔اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے امریکی وزارت خارجہ کی عہدیدار کو پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ بھی دی۔****

By ajazmir