Fri. Mar 29th, 2024
335 Views

اسلام آباد( )30اپریل2017 ء
پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان سے آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری تفصیلی ملاقات۔اس موقع پر عمران خان نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو مسئلہ کشمیر بین الاقوامی فورم پر اٹھانے کی ہدایت کر دی۔ عمرا خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام جو قربانیاں دے رہے ہیں اسکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اور خود بھارتی حکومت اب یہ سمجھ چکی ہے کہ کشمیریوں کے جذبہء حریت کو دبایا نہیں جا سکتا کیونکہ کشمیریوں کا جذبہ حریت اب جا گ چکا ہے۔ بھارت میں سول سوسائٹی بھی بھارتی حکومت سے مطالبہ کررہی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں اسلام آباد میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری جوآج سات ممالک کے دورے پرروانہ ہو رہے ہیں کو عمران خان نے ہدایت کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کر ہر فورم پر اٹھائیں۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے عمران خان سے کہا کہ آپ نے اسلام آباد کے جلسہ عام میں مسئلہ کشمیر پر دو ٹوک الفاظ میں موقف اختیار کرکے کشمیری عوام کے دل جیت لئے ہیں۔اس موقع پر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے عمران خان کو عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں آزاد کشمیر کے دورے کی دعوت دی جو کہ عمران خان نے قبول کرلی تاریخ کا اعلان بعدمیں کیا جائے گا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ نواز شریف مکمل طور پر پاکستانی عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے اور اب کسی صورت بچ نہیں سکے گا ہمیں عدالتوں پر بھی اعتماد ہے اور ہمیں اپنے موقف پر بھی یقین ہے۔نواز شریف جیسا کرپٹ انسان پوری دنیا میں نہیں ملے گا۔نواز شریف نے بھارتی لوہے کے تاجراور مودی کے دست راست سجن جندال سے مری میں خفیہ ملاقات کرکے کشمیریوں کی تحریک کے سینے میں خنجر گھونپنے کی کوشش کی ہے جس پر کشمیر کبھی بھی نواز شریف کو معاف نہیں کریں گے مودی نے جندال کو نواز شریف کے پاس اسلئے بھیجا کہ وہ کشمیر میں پھنسی ہوئی گردن کو نکالنے میں اپنے دوست نواز شریف سے مدد لے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے عمران خان کو بتایا کہ وہ اپنے سات ممالک کے دورے کے دوران مسئلہ کشمیر کواجاگر کریں گے اور بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو پوری دنیا میں بے نقاب کریں گے۔کشمیری عوام نے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دی ہیں اس سے بلا شک وشبہ آزادی کی تحریک میں تیزی آئی ہے بھارت کے سابق وزیر خارجہ مسٹر سہنا نے بھی کہا ہے کہ اب کشمیری عوام کے دل سے خوف نکل چکا ہے ۔پیلٹ گن کے استعمال سے لوگوں کو شہید و زخمی کیا جاتا ہے لیکن پھر بھی کشمیری بھارتی توپ وتفنگ کے آگے سینہ سپر ہیں۔پہلے جب مقبوضہ کشمیر میں مسلح جدوجہد تھی تو بھارت کہتا تھا کہ کشمیریوں کو گولی پاکستان دیتا ہے لیکن اب کشمیری عوام بھارتی گولی کا جواب پتھر سے دیتے ہیں یہ پتھر تو مقبوضہ کشمیر کے ہی ہیں۔

By ajazmir