Fri. Mar 29th, 2024
497 Views

تیتری نوٹ (خصوصی رپورٹر)چیف سیکرٹری آزاد کشمیر مطہر نیاز رانا کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی آزاد کشمیر بریگیڈئیر(ر) طاہر حمید ملک نے انٹرا کشمیر تجارت کے زریعے چھووارا(خشک کھجور) مقبوضہ کشمیر بھیجنے پر پابندی عائد کر دی تاجروں کا شدید تحفظات کا اظہار پابندی کے باعث ہونے والے نقصان کے پیش نظر تیتری نوٹ چکاں دا باغ کراسنگ پوائنٹ کے ایل او سی تاجروں نے کل اتوار کے روز اجلاس طلب کر لیا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کی ہدایت پر ٹا ٹا نے خشک کھجوریں مقبوضہ کشمیر بھیجنے پر پابندی عائد کردی جس پر ایل او سی تاجر سراپا احتجاج ہیں کراس ایل او سی ٹریڈ یونین تیتری نوٹ کے صدر سردار قضیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی کسی آئٹم پر تاجروں کو فائدہ ہونے لگتا ہے عین اسی وقت چیف سیکرٹری اور ٹا ٹا اس آئٹم پر پابندی عائد کر دیتے ہیں جو ناقابل برداشت ہے چیف سیکرٹری اور ڈی جی ٹا ٹا یہ جواب دیں جب کسٹم پاکستان کی جانب سے ہماری کرروڑوں روپے مالیت کے ٹرکوں کو پکڑ کر نیلام کر کے ایل او سی تاجروں کا معاشی قتل کیا جاتا ہے تب چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور ٹا ٹا حرکت میں کیوں نہیں آتے اور وہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے رہتے ہیں اگر اس پابندی کو فوری طور پر ختم نہ کیا گیا تو ایل او سی تاجر احتجاجی تحریک شروع کرنے کے علاوہ آرپار تجارت احتجاجا بند کر دیں گے اس دوران حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ ذمہ داروں پر عائد ہو گی وزیراعظم پاکستان عمران خان،چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اورجی او سی مری اس پابندی کا نوٹس لیتے ہوئے ایل او سی تاجروں کے خلاف سازشوں کو بند کروائیں ایل او سی ٹریڈ اور ٹریول امن کی علامت ہے بعض لوگ ذاتی مقاصد کے لیے امن کے راستے کو بند کرنا چاہتے ہیں جسے ایل او سی تاجر کامیاب نہیں ہونے دیں گے

By ajazmir