Thu. Mar 28th, 2024
272 Views

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)ممبرآزادکشمیر اسمبلی ڈاکٹرمصطفی بشیرعباسی نے کہا کہ میری شرافت کو کمزروری نہ سمجھا جائے اگر کسی نے بھی میرے حلقہ میں مداخلت کی تو اس کی ٹانگیں توڑ دوں گا حلقہ نمبر پانچ میں خودساختہ حلقہ کے وارث بننے والا ایک شخص کواپنی اوقات یادرکھنا چاہیے قائدکشمیر راجہ فاروق حیدرخان کا سپاہی ہوں وہ اور ان کے کارکنان حلقہ کے وارث ہیں قائدکشمیر راجہ فاروق حیدرخان کا نام استعمال کرکے حلقہ کا وارث اور سیاسی جانشین بننے کا دعوی کرنے والا شخص جماعت میں رہ کر جماعت کی جڑیں کاٹ رہا ہے اسے متنبہ کرتا ہوں کہ اپنی حدود وقیود سے باہر نہ نکلے وگرنہ حلقہ نمبر چھ میں اس کا حشر دنیا دیکھیے گی مسلم لیگ(ن)کا خیرخواہ بننے والا الیکشن میں میرے حلقہ میں مسلم کانفرنس کی الیکشن کمپین کرتا رہا آج کس منہ سے مسلم لیگ(ن) میں ہے انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ نمبر چھ کا میں ایم ایل اے ہوں اورقائدکشمیر وزیراعظم راجہ فاروق حیدرکی قیادت میں ضلع کے مسائل حل کررہے ہیں حلقہ نمبر پانچ اور چھ کے وارث ابھی زندہ ہیں حلقہ نمبر پانچ کا اورجماعت کا وارث راجہ فاروق حیدر،اور اس کے نظریاتی کارکنان ہیں ایسے افراد جنہوں نے قائد کشمیر راجہ فاروق حیدرخان کے خلاف چوکوں چوہراؤں میں نازیبا الفاظ استعمال کیئے اور آج وہ حلقہ میں جانشین بن رہے ہیں انہیں خبردار کرتا ہوں کہ حد میں رہیں چار یونین کونسل کے افراد کے نام سے منسوب خبریں کرکے اپنا قدکاٹھ اونچا نہیں کیا جاسکتاہر شخص اپنی حثیت رکھتا ہے

By ajazmir