Thu. Mar 28th, 2024
265 Views

مظفرآباد (پی آئی ڈی)16مارچ2017
آزاد کشمیر میں ایڈونچر ٹورازم کے فروغ کے لیے 23مارچ سے 25مارچ تک ایڈونچرگالا شروع کیا جارہا ہے ۔اس موقع پر ائیر پورٹ مظفرآباد پر پیرا گلائنڈنگ ، موٹر گلائیڈنگ ، ایروماڈلنگ ، مقامی کھیل گتکا کے مظاہرے ہوں گے جبکہ دریائے نیلم اور جہلم ( نیلم ویو ہوٹل سے تھیوری لوئر چھتر ) تک کشتی رانی بھی ہوگی یہ سرگرمیاں 23 مارچ 2017جشن یوم پاکستان کے موقع پر دن 10:00بجے شروع ہو کر 25مارچ 2017ء رات گئے ختم ہوں گی ۔ایڈونچر سے متعلق سرگرمیاں دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد کی ائیر پورٹ مظفرآبادآئے گی جن کی دلچسپی کے پیش نظر مینا بازار کے سٹال بھی لگائے جائیں گے۔اس حوالہ سے ایک جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سیاحت منصور قادر ڈار نے کہا کہ آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر میں ایڈونچر ٹور ازم کے فروغ کے لیے وقتا فوقتا مختلف سرگرمیوں کا انعقادکرتی ہے تاکہ عوام کو تفریح کے مواقع میسر ہو سکیں اور نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جاسکے یوم پاکستان کے موقع پر اس طرح کی سرگرمیوں کا اہتمام اہمیت کا حامل ہے جس کی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے تشہیر کے لیے محکمہ تعلقات عامہ آزاد جموں وکشمیر ریڈیو مظفرآباد، آزاد جموں وکشمیر ٹیلی ویژن سنٹر مظفرآباد اور پی ٹی وی نیوز بیورو مظفرآبادخصوصی اقدامات کریں گے ۔ سیکرٹری سیاحت نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ٹورازم کا وسیع پوٹینشل موجود ہے ،سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں جس سے ریاست کی آمدن میں ہوگا اور معاشی حالت میں بہتری آئے گی۔

By ajazmir