Thu. Mar 28th, 2024
311 Views

کوٹلی(پی آئی ڈی)16؍مارچ؍ 2017 ء
آزادکشمیرکے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہاہے کہ وکلاء سوسائٹی کے اندر ایک مضبوط اورتحریکی کرداراداکرتے ہوئے استحصال کے خلاف ہمیشہ سے سینہ سپررہے اورمظلوم طبقات کوانصاف دلانے کے لیے اپناکرداراداکرتے رہے میں نے بھی آزادکشمیرمیں پسے ہوئے مظلوم طبقات کوانصاف دینے کے لیے ایک عزم کے ساتھ تبدیلی لانے کے لیے سفرشروع کردیاہے وکلاء آزادکشمیرکے اندراستحصال سے پاک،انصاف پسندمعاشرہ قائم کرنے کے لیے میراساتھ دیں پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے لیے وکلاء برادری نے ہردورمیں بھرپورکرداراداکیاپرویزمشرف آمریت کے خلاف اورعدلیہ کی بحالی کے لیے وکلاء کاکردارسنہری حروف سے رقم ہوگا گلگت بلتستان ہمارے جسم کاحصہ ہے ان کوملنے والے حقوق کے راستے میں ہم کوئی رکاوٹ نہیں بنیں گے 2010کی جوڈیشل پالیسی کوآزادکشمیرمیں نافذ کریں گے آزادکشمیرکے اندرسفارشی،برادری ازم اورپسندوناپسندپرمبنی کلچرکے خاتمہ کے لیے ہم سب کوجدوجہدکرناہوگی ورنہ ہم میں سے کوئی بھی نوجوانوں کاسامنانہیں کرسکے گااگرہم نے نوجوانوں کوانصاف نہ دیاتوپھرسول وارشروع ہوگی میں کرپٹ، سفارشی اوراستحصال پرمبنی نظام کی تبدیلی کے لیے نکلاہوں میں خطہ کے غریب،مزدور،کسان کے بیٹے کواس کاحق دلواؤنگااسی لیے پبلک سروس کمیشن میں اصلاحات کیں جس کے ذریعے میرٹ پرنوجوان آگے آئے این ٹی ایس کے ذریعے بھی تعلیم یافتہ نوجوان میرٹ پرروزگارحاصل کرینگے انسان خطاکاپتلاہے دیانتداری سے کام کرونگاآزادکشمیرمیں ایک صاف شفاف انفراسٹرکچرلائیں گے تعمیروترقی کے نئے دورکاآغازہوگاکسی بھی علاقہ اورحلقہ کونظراندازنہیں کرینگے مسلم لیگ ن کوآزادکشمیرکی عوام نے ایک تبدیلی کے لیے ووٹ دیااگرہم وہ تبدیلی نہ لاسکے توپھرہم میں اورماضی میں حکومتیں کرنے والوں میں فرق نہیں ہوگا آزادکشمیرکے نوجوان محسوس کرینگے کہ ن لیگ کی حکومت کی صورت میں صرف چہرے نہیں بلکہ نظام بھی بدلاہے ہم نظام کی تبدیلی کے لیے آئے ہیں کوٹلی سٹی کی تمام سڑکوں کوکشادہ اورپختہ کرینگے سیوریج اورگریٹرواٹرسپلائی سکیم کے معاملات یکسوکرینگے سی پیک منصوبہ آزادکشمیرمیں پہنچنے کے بعدضلع کوٹلی کی حیثیت گیٹ وے کی ہوجائیگی خواتین کے معاملات یکسوکرنے کے لیے محکمہ سماجی بہبودکے ساتھ خواتین وکلاء کولنک کرناچاہتے ہیں تاکہ عورتوں کے وراثت کے معاملات حل ہوسکیںآزادکشمیرمیں ہائیڈرل جنریشن اورٹورازم کوفروغ دے کراپنے وسائل کوجنریٹ کرینگے اس کے لیے تیزی سے کام شروع ہے محکمہ تعلیم میں1022آسامیاں تخلیق کی ہیں جبکہ محکمہ صحت کے اندر684آسامیاں تخلیق کی ہیں جوآزادکشمیربھرکے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتالوں کودی جائینگی جب کہ میرپورمیں نرسنگ کالج بھی قائم کرینگے ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈسٹرکٹ بار کوٹلی کے نومنتخب عہدیداران صدرراجہ جاویداختر،نائب صدرملک فاروق شرر،سیکرٹری جنرل چوہدری صغیر اورجائنٹ سیکرٹری عنبرینہ قدیرسے ان کے عہدوں کاحلف لینے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاحلف برداری تقریب کے پہلے سیشن کی صدارت گزشتہ سال کے صدرخواجہ افتخارحسین بٹ نے کی جبکہ دوسرے سیشن کی صدارت نومنتخب صدرراجہ جاویداخترایڈووکیٹ نے کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض پہلے سیشن میں راجہ شہنازایڈووکیٹ اوردوسرے سیشن میں چوہدری صغیرایڈووکیٹ نے سرانجام دیئے تقریب میں تلاوت کلام مظفررضااورنعت شریف اشتیاق سلطانی نے پیش کی حلف تقریب سے صدربارراجہ جاویداختراورسابق صدرخواجہ افتخارحسین بٹ ،چوہدری لیاقت نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں وزیراطلاعات مشتاق منہاس ،ایم ایل اے ملک محمدنواز،سابق ممبرکشمیرکونسل چوہدری محبوب،سیکرٹری حکومت ڈاکٹرمحمودالحسن،ڈی جی پی ایم سیکرٹریٹ ذوالفقارعلی ملک،چیئرمین یوتھ حنیف ملک،سابق چیئرمین یوتھ راجہ افتخار،راجہ رضوان،راجہ ظہیر،راجہ اظہر،سابق سابق جسٹس سرداراشرف،خورشیداحمدقادری،لیاقت مغل ایڈووکیٹ،ملک سلیم،ملک اصغرسیٹھی،ظہیربابرچغتائی،بابرمنہاس،ملک زراعت ایڈووکیٹ، نصیررتھور،چوہدری لیاقت،امتیازراجہ سمیت انتظامیہ کے افسران اورعدلیہ کے ججزکی کثیرتعدادنے شرکت کی۔وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہاکہ شخصیات ،پارٹیوں اورحکومتوں میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں مگرنیشنل یونٹی پرکمپرومائز نہیں کرناچاہیے دنیاکے اندرلوہامنوانے والی اقوام نے اپنی صفوں میں اتحادبرقراررکھاقائداعظم محمدعلی جناح نے ہمیں اتفاق واتحادکادرس دیاہمیں بانی پاکستان کے فلسفہ کواپناناہوگا انہوں نے کہاکہ باروہ واحدادارہ ہے جوالیکشن کے بعدبھی تقسیم نہیں ہوتاہمیں بارکے اندرہونے والی الیکشن کی روایات کودیگرفورمز پربھی اپناناچاہیے انہوں نے کہاکہ سیاسی کارکن کی ایک طاقت ہوتی ہے میں بھی ایک سیاسی کارکن ہوں ہم سیاسی کارکن کوباوقاردیکھناچاہتے ہیں اسے بھکاری نہیں بناناچاہتے سیاسی کارکن کواس کاحق ضرور ملے گامگرکسی دوسرے کااستحصال نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کامشکورہوں کہ انہوں نے آزادکشمیرکی تعمیروترقی کے لیے فنڈزفراہم کرنے کااعلان کیاہے وزیراعظم جہاں پاکستان کوایشین ٹائیگربناناچاہتے ہیں وہاں وہ آزاد ریاست جموں کشمیرکوبھی ترقی یافتہ خطہ دیکھناچاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ آزادکشمیرکے نوجوان محسوس کرینگے کہ ن لیگ کی حکومت کی صورت میں صرف چہرے نہیں بلکہ نظام بھی بدلاہے ہم نظام کی تبدیلی کے لیے آئے ہیں ساری سوسائٹی میڈیا،وکلاء ہماراساتھ دیں انہوں نے کہاکہ اب ناانصافی نہیں ہوگی اگرمیں چاہوں تومیں بھی ماضی کی طرح اپنے رشتہ داروں،عزیزواقارب اوراپنے کارکنوں میں ریوڑیوں کی طرح نوکریاں بانٹ سکتاہوں مگریہ ان نوجوانوں کے مستقبل کاقتل ہوگا جن کے والدین نے بڑے ارمانوں سے اپنے بچوں کومشکل حالات میں تعلیم دلوائی اگرہم میرٹ قائم نہیں کرینگے توغریب کے بچے کہاں جائیں گے انہوں نے کہاکہ وکلاء لوگوں کوانصاف دلوانے کے لیے اپناکردارجاری رکھیں ایکٹ1974میں تبدیلی کے لیے وزیراعظم پاکستان نے کمیٹی قائم کردی ہے اس ایکٹ کوتبدیل کرینگے اورآزادکشمیرکوباوقاربنائینگے، گڈگورننس،میرٹ اورکرپشن فری سوسائٹی میراعزم ہے سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کے نہ صرف ضلع کوٹلی بلکہ آزادکشمیرکے عوام پربھی احسانات ہیں جنہوں نے آزادکشمیرکے عوام کوتعمیروترقی اورنوجوانوں کوروزگاردیاانہوں نے معروف کشمیری رہنماچوہدری غلام عباس کوبھی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایک باوقاراورجدوجہدکرنے والی کشمیری ہستی تھے جوہمیشہ امررہیں گے انہوں نے کہاکہ پی ایس سی اوراین ٹی ایس کے ذریعے باصلاحیت لوگ آگے آئینگے اداروں کومضبوط اورمستحکم بناتے ہوئے آزادکشمیر کے سارے ڈھانچے کودرست ڈگرپرچلانے کے لیے سات ماہ کاعرصہ صرف کیاکابینہ کے اندرآئندہ مزیدلوگوں کولیاجاسکتاہے گلگت بلتستان ہمارے جسم کاحصہ ہے ان کے حقوق کی راہ میں ہم رکاوٹ نہیں ریاست جموں کشمیرکی تمام یونٹس ایک اکائی کی مانندہیں الحاق پاکستان ہماراایمان ہے اگربھارت نے جارحیت کی توہمارے لوگ فوج سے آگے بڑھ کروطن کادفاع کرینگے سرحدی پٹی پربسنے والے کشمیری پاک فوج کاحصار ہیں انہوں نے کہاکہ آزادکشمیرمیں1450کلومیٹرنئی سڑکیں دینگے آزادکشمیرکے ہرتحصیل ہسپتال کومثالی ہسپتال بنائینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلی(پی آئی ڈی ) ناشتہ تقریب کاانعقادکیاجس میں وزراء حکومت وزیراطلاعات مشتاق منہاس،وزیرمال سردارفاروق سکندر،ایم ایل اے راجہ نصیراحمدخان،ٹکٹ ہولڈرن لیگ ملک یوسف،پرنسپل سیکرٹری احسان خالدکیانی،ڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمود،ایس پی چوہدری ذوالقرنین،چیئرمین یوتھ حنیف ملک، ڈی جی پی ایم سیکرٹریٹ ذوالفقارعلی ملک،پریس پبلیکیشن آفیسرعلی شان جنہال،پریس سیکرٹری ٹوپی ایم وسیم راجہ،ڈائریکٹراطلاعات راجہ امجدمنہاس،ضلعی ن لیگ راجہ ایوب،راجہ گلفراز،لیاقت مغل،خورشیدقادری،صدرپریس کلب زاہدآصف سلطان،سابق صدرپریس کلب شاہنوازبٹ،سردارمحمدعلی،یٰسین راجہ،الطاف بھٹی،کے ڈی خان،فیصل حسن،راجہ اظہر،راجہ ظہیرزرگر،شیخ عاشق حسین،راجہ رضوان،راجہ شاہنوازایڈووکیٹ،سردارمعروف طفیل سمیت سینکڑوں لیگی ورکرزنے شرکت کی۔

By ajazmir