Wed. Jun 26th, 2024
399 Views

راولپنڈی ۔یونین آف جر نلسٹ ضلع ہٹیاں بالا کے صدر اعجاز احمد میر کی بیٹی سارہ اعجاز میر نے کے جی کے سالانہ امتحانات میں سٹوڈنٹس آف دا ٹرم کا اعزاز حاصل کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق دی ایجوکیٹرز سکول سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں زیر تعلیم سارہ اعجاز میر نے کے جی کے سالانہ امتحانات میں سٹوڈنٹس آف دا ٹرم کا اعزاز حاصل کیا ہے اس کامیابی پر سارہ اعجاز نے اپنے تاثرات میں کہا کہ انشاء اللہ اپنی محنت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کامیابیاں حاصل کرتی رہوں گی سٹوڈنٹس آف دا ٹرم کا اعزاز حاصل کر نے پر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سارہ اعجاز کے والد کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جس پر اعجاز میر نے تمام احباب کا دلی شکریہ ادا کیا

By ajazmir