Thu. Jul 25th, 2024
585 Views

ہٹیاں بالا ( بیورو رپورٹ ) ڈویلپمنٹ فورم کے عہدیدران چئیرمین راجہ رشید خان جنرل سیکرٹری خواجہ ناصر الدین چک مسلم لیگ (ن) کے صدر محمدفرید خان ، ٹھیکیدار ارشد چغتائی پیر سید فیاض کاظمی سفیر مغل اور دیگر نے کہا کہ ہٹیاں بالا کو مثالی ضلع بنانے کے لےئے عملی اقدامات کریں گے ۔ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کا منشور علاقائی ولسانی اور سیاسی تعصب سے بالا تر ہو کر اپنا کردار ادا کرے گا فورم کے منشور میں احتجاج کے بجائے موثر رابط کاری کے ذریعے مسائل کو حل کرنا ہے ہٹیاں بالا کو خوش قسمتی ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کا تعلق بھی اسی ضلع سے ہے اور اس وقت ضلع کے حل طلب مسائل پر مبنی 27نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا گیا ہے لیکن اس میں سے THQہسپتال کی اپ گریڈ یشن ، ماڈل سائنس کالج کی بحالی زلزلہ 2005 ؁ء میں تباہ ہونے والی تعلیمی اداروں کی عمارات کی تعمیر گریٹر واٹر سپلائی سکیم اور مین شاہراہ سے لیکر THQتک آدھا کلومیٹر پختہ سڑک ضلع بھر میں صحت عامہ کی سہولیات اوررسل ورسائل کے منصوبہ جات کی تعمیرشامل ہیں ڈسٹر کٹ پریس کلب ہٹیاں بالا میں مشترکہ پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ فورم ہٹیاں بالا کے عہدیدران ، چئیرمین راجہ عبدالرشید خان سیکرٹری جنرل خواجہ ناصر الدین چک ممبران محمد فرید خان سفیر مغل اور نمبردار ارشدحسین چغتائی نے کیا اس موقع پر بانی چئیرمین سید احسان الحسن گیلانی بھی موجود تھے انھوں نے کہا کہ ضلع ہٹیاں بالا کے عوام کو تاریکیوں سے نکال کر روشنیوں میں لائیں گے مشنری جزبہ کے تحت کام کریں گے ضلع کے عوام صحافی برادری قانون دان سماجی کارکن عوامی رہنماؤں سے اپیل ہے کہ وہ ہماری سرپر ستی کریں اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ ن محمد فرید خان نے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ فورم ہٹیاں بالا کی جدو جہد کو سراہا اور سابق چئیرمین ڈسٹر کٹ دویلپمنٹ فورم ہٹیاں بالا ڈاکٹر قاضی ذوالفقار علی اور سیکرٹری جنرل محمد سفیر مغل کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی جانب سے کی گئی کوششیں سے جو ترقی خوشحالی اور تعلیمی ادارہ جات قائم ہوئے ہیں اور ان کے چارٹر آف دیمانڈ کے مطابق عوامی مسائل حل ہوئے ہیں وہ لائق تحسین ہیں ہٹیاں بالا کی تما م سیاسی جماعتیں دینی ومذہبی جماعتیں اور NGOsماہرین تعلیم سماجی شخصیات اور تمام مکاتب فکر ایک پلیٹ فارم پر متحد ومنظم ہیں ضلع کی ترقی خوشحالی ریاستی ادارو ں کا قیام اعلیٰ تعلیمی ادارہ جات کے حصول کے لےئے ایک ہیں اور ایک رہیں گے پریس کا نفرنس سے خطاب کر تے ہوئے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ فورم کے نو منتخب عہدیدران راجہ عبدالرشید خان چئیرمین و سیکر ٹری جنرل خواجہ ناصرالدین چک نے کہا ہے ڈسٹر کٹ ڈویلپمنٹ فورم غیر سیاسی فورم ہے اس فورم پر سیاسی بات نہیں ہوگی بلکہ عوام کے حقوق کی بحالی کی جنگ لڑی جائے گی سیاسی نظریات اپنے اپنے ضلع کے عوام کے حقوق پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا یونیورسٹی کیمپس کی تعمیر کے لےئے آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی نے جو جیالوجیکل سروئے جیالوجسٹوں سے کرایا اور جگہ کا انتخاب ضلع ہٹیاں بالا کی حدود میں کرایا ہے وہ تسلیم کیا جائے گا بیرون ضلع کا انتخاب قبول نہیں ہو گا ۔

By ajazmir