Fri. Mar 29th, 2024
272 Views

ہٹیاں بالا( بیورورپورٹ) مسلم لیگ(ن) کے مر کزی راہنما ممبر قانون سا ز اسمبلی راجہ محمد صد یق کا دورہ ہٹیاں بالا ،پریس کلب ہٹیاں بالا کے سیکرٹری جنرل سید اسرار ہمدانی نے ملاقات کی اس موقع پر راجہ محمد صد یق نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان عوامی مفادات کے خلاف کوئی اقدام برداشت نہیں کریں گے وہ ہر حال میں آزاد کشمیر کو کرپشن فری اور خوشحال ریاست بنانے کے لیے بولڈ فیصلے کریں گے آزاد کابینہ پوری یکسوئی کے ساتھ راجہ محمد فاروق حیدر خان کے ویژن کو عملی جامعہ پہنانے کے لیے پرعزم ہے عوامی مسائل کے حل کے لیے بیورکریسی اپنے فرائض پورے کرے اور فائل اور سائل کے چلنے میں کہیں بھی رکاوٹ،ٖغفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی مہینوں اور سالوں کے حساب سے فائلیں دبا کر رکھنے کا کلچر اب ختم کرنا ہوگاتیز رفتار ترقی اور عوامی خوشحالی کے ویژن کو کامیاب بنانے کے لیے بیوروکریسی حکومت سے تعاون کرے لیگی حکومت انتقامی کاروائیوں پر یقین نہیں رکھتی تاہم بگڑے نظام کو درست کرنے اور اصلاح و احوال کے لیے کوئی بھی اقدام اُٹھایا جا سکتا ہے جو خالصتاً عوامی مفاد کے لیے ہو اُس میں کوئی بھی کمپرومائز نہیں ہو گاکہ تحریک آزاد ی کشمیر اس وقت نازک مراحلہ میں داخل ہو چکی ہے بھارتی درندہ صفت فوج مقبوضہ کشمیر کے اندر قتل و غارت گری اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر کے مظلوم کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے گذشتہ چار عشروں سے مقبوضہ کشمیر کے اندر نافذ کرفیو سے بے بس مظلوم کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے مسلم لیگ ن کی حکومت آزاد کشمیر میں عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی اور مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار اداء کرے گی میرٹ کی بالا دستی، عوام کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرنے اور عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچائے گی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں مثالی حکومت ہونے کا کردار اداء کرے گی کہ اللہ کے سامنے سجدہ شکربجالاتے ہیں کہ جس نے مسلم لیگ(ن)کوکامیابی سے ہمکنار کیا آزادکشمیربھر کی عوام کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے مسلم لیگ(ن)کو بھاری مینڈیٹ سے نوازااورتاریخی فتح دلوائی سازشوں افواہوں کے باوجود کشمیری عوام نے میاں نوازشریف کے حق میں فیصلہ دے کر یہ ثابت کردیا ہے کہ میاں نوازشریف ہی کشمیریوں کے حقیقی لیڈر ہیں اور عوام ان کے علاوہ دیگر کویکسرمستردکرچکی ہے انشاء اللہ عوام کی امیدوں پرپورااتریں گئے او ر آزاد کشمیر بھر میں محرومیوں کا خاتمہ کریں گئے سڑکوں،پانی،بجلی کے تمام مسائل ترجیح بنیادوں پرحل کریں گئے میرٹ کاقیام اولین ترجیح ہے خلاف میرٹ کوئی کام نہیں ہوگا گڈگورنس کا قیام عمل میں آچکا ہے مسلم لیگ(ن)کوبھاری مینڈیٹ وفاق میں مسلم لیگ(ن)حکومت کی کارکردگی اور نواز شریف کے جذبہ کودیکھ کردیئے انشاء اللہ مسلم لیگ(ن)پہلے کی طرح توقعات پرپورااترے گئی ،مختصرکابینہ رکھ کر گڈگورنس کی مثال قائم کی گئی لیگی حکومت کے ویژن کے مطابق آزاد خطہ کے عوام کی تقدیر ہوائی اعلانات سے نہیں جامع حکمت عملی سے بدلیں گے

By ajazmir